جیوانی کے سمندر سے نایاب مچھلی پکڑی گئی48 کلوگرام سے زائد وزنی نایاب مچھلی 1کروڑ،35لاکھ میں نیلام کردی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گوادر کی تحصیل جیوانی کے سمندر سے نایاب مچھلی پکڑی گئی48 کلوگرام سے زائد وزنی نایاب مچھلی 1کروڑ،35لاکھ 80 ہزارروپے میں نیلام کردی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی کے قریب سمندر سے نایاب مچھلی دو روز قبل مقامی ماہی گیروں نے پکڑی تھی، مقامی زبان میں کِر اور سووا کے نام سے مشہورمچھلی کاوزن 48 کلو500 گرام ہے،گذشتہ روزاس مچھلی کو جیوانی میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے 1کروڑ،35لاکھ 80 ہزارروپے میں نیلام کردیاگیا، ذرائع کے مطابق نیلامی میں یہ نایاب مچھلی کراچی سے مچھلی میڈی کے بیوپاریوں نے خریدی،مقامی ماہی گیری کے ذرائع کے مطابق نایاب مچھلی کے گوشت کی کچھ زیادہ قدروقیمت نہیں ہے، بلکہ مچھلی کی قیمت اصل میں مچھلی کے پیٹ میں پائے جانے والے خاص مادے کی وجہ سے ہے،مچھلی کے پیٹ میں مادہ یا پوٹا مخصوص قسم کی ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ مچھلی لاکھوں روپے میں فروخت ہوتی ہے،مقامی ذرائع کا یہ بھی کہناتھا کہ یہ نایاب مچھلی رواں موسم میں یہ مادہ مچھلی ساحل کے قریب انڈیدینے کیلئے آتی ہے جس سے یہ ماہی گیروں کے جال میں پھنس جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ نایاب مچھلی بیچنے اور فروخت کرنے والوں دونوں کا نام مختلف وجو ہ کی بناء پر زیادہ تر سامنے نہیں آتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے