پی ڈی ایم عدلیہ ومیڈیا کی آزادی کی جنگ لڑرہاہے،امیر حیدر خان ہوتی

مردان:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین پر عملدرآمد عدلیہ ومیڈیا کی آزادی کی جنگ لڑرہاہے سلیکٹڈ حکمران ڈیلیور کرنے میں مکمل ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں بے پناہ پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے عوامی نیشنل پارٹی کو اپنے کارکنوں اور تنظیمی ربط پر ہمیشہ نازرہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہوتی ہاؤس مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر جمیلہ کاکڑ سے بات چیت کے دوران کیااس موقع پر جمیلہ کاکڑنے انہیں بلوچستان میں سیاسی صورتحال تنظیمی فعالیت اور پشین میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع بارے تفصیل سے بتایاامیر حیدر ہوتی نے اس پر اطمینان کا اظہارِ کیا کہ بلوچستان میں پارٹی تو فعال ومنظم کردار ادا کر رہی تھی لیکن اب خواتین مردوں کے شانہ بشانہ جہد کرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے قلعہ سیف اللہ اور پشین میں خواتین کی بڑی تعداد میں جلسہ میں شریک ہونا مستقبل اچھی پیش رفت ہوگی بعد ازاں امیر حیدر خان ہوتی نے جمیلہ کاکڑ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر جمیلہ کاکڑ نے ممتاز ادیب دانشور قانون دان پارٹی رہنما مرحوم عزیزِ ماما کو گیارھویں برسی کے موقع پر انہیں ان کی قومی ادبی علمی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز ماماشروع دن سے قومی تحریک سے جڑے اور مرتے دم تک اس پر کاربند رہے باچاخان بابا کے صحیح معنوں میں پیروکاررہے وہ ایک باعمل مخلص قوم کے دکھوں کے مداوا کرنیوالا رہنما تھے طالبعلموں کی ہر سطح پر مدد کرنا ان کا وطیرہ امتیاز رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ان کے شاگرد مختلف میدانوں میں گرانقدرخدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ان کی یادمیں 3 دسمبر کوسہ پہر 2 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہورہاہے اے این پی پشتون ایس ایف این وائی او کے کارکنان و ذمہ داران بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے