بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہوگا اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد وزیراعلیٰ کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو صوبائی اسمبلی کے قوائد انضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ(4)(ب)19 کے تحت پیش کرنے کی بابت اجازت کی تحریک پیش کی جائیگی قرار داد پیش کرنے کے لئے کل ارکان کے 20فیصد کو اپنی نشستوں پر کھڑا ہونا ہوگا اجازت ملنے کے بعد کوئی قرار داد کا کوئی ایک محرک قرار داد کو پیش کریگاجبکہ اگر قرار داد کو پیش کرنے کی مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں ہوئی تو تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے