بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل(جمعرات) صبح 10بجے طلب کرلیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل(جمعرات) صبح 10بجے طلب کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تھت بلوچستان اسمبلی کااجلاس جمعرات کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اسمبلی اجلاس کے دوران وزیٹرز، سرکاری و نجی گارڈز کا داخلہ ممنوعہ ہوگا،اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تحریک پیش کرنے کی اجازت لی جائیگی اور اگر 20فیصد ارکان کی جانب سے اجازت دی گئی تو وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے