رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ سے منیر کاکڑ ایڈوکیٹ کی ملاقات

کوئٹہ:(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی کے رہنما ر رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ سے پاکستان بار کونسل کے ممبر ایڈوکیٹ منیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں وکلاء کے وفد کی ملاقات بلوچستان ہائی کورٹ میں ایلیوشن کی بنیاد پر متوقع تعیناتیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ثناء بلوچ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وکلاء برادری میں پائی جانیوالی بے چینی کا ازالہ کیا جاہے گا اور امید ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں نہ صرف ہائی کورٹ بینچوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنائے بلکہ خضدار، کیچ، سبی ڈویژن سے ابھرتے وکلا کو عوام کی خدمت کا مواقع فراہم کریگی اس سلسلہ میں ہم عدالت عالیہ اور انصاف کی فراہمی کے بروقت، اور آسان رسائی کے لئے ہر ممکنہ مدد کیلے تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے