چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال دنیا کی 100بااثرشخصیات میں شامل
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال دنیا کی 100 بااثرشخصیات میں شامل ہیں۔امریکی جریدے ٹائم میگزین نے 5 سے زائد شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کا ٹائم میگزین میں تعارف اعتزاز احسن نے لکھا کہ ملک میں مالی اور معاشی بحران کے دوران سابق حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت کی تشکیل میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت میں کمی میں نرم خو جسٹس عمر عطا بندیال نے اہم کردار ادا کیا۔
کولمبیا اور کیمبرج سے تعلیم یافتہ قانون دان اپنی ذاتی دیانت داری کے لئے بڑے پیمانے پر قابل احترام سمجھے جاتے ہیں۔فہرست میں سیاست دانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں زیادہ سربراہان مملکت ہیں جیسے جوبائیڈن، شی جن پنگ، ولادیمیر پوٹن، وولودیمیر زیلنسکی اور احمد ابے شامل ہیں۔