بوستان میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بو ستان میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس کے مطابق اتوار کو بوستان کے علا قے کلی قاسم کے قریب بس کی ٹکر سے عبد الرازق نامی شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔