بلوچستان اسمبلی کا اجلاس،رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئر مین کے ناموں کا اعلان

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رواں سیشن کے لئے پینل آف چیئر مین کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔ منگل کے روز بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کا پہلا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے رواں سیشن کے لئے میر حمل کلمتی، قادر علی نائل، میر نصیب اللہ مری پر مشتمل پینل آف چیئر مین کا ناموں کا اعلان کیا۔جو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے