محکموں کے سربراہان اپنی زمہ داریاں خوش اصلوبی اور احسن طریقے سے نبھائیں، مہراللہ بادینی


قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کے زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں رٹرننگ آفیسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات سید مقصودشاہ، اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ،اسسٹنٹ کمشنرمنگچر بہرام سلیم۔ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو۔ڈسٹرک آفیسر ایجوکیشن شیراحمد سمالانی اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں انتخابات کے حوالے سے محکموں کو دیے گئے زمداریاں۔پولنگ اسٹاف کی تربیت پولنگ اسٹیشنو ں پر بجلی پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ محکموں کے سربراہان اپنی زمہ داریاں خوش اصلوبی اور احسن طریقے سے نبھائیں اور پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہونے والے اسٹاف کی صاضری ہرصورت یقینی بنائیں الیکشن کے دوران غفلت لاپروائی اور غیرحاضراسٹاف کے ساتھ سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے