صحافی اگر آزاد نہیں، تو ہماری آزادی بھی خطرے میں ہے، شازیہ عطا مری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ صحافی اگر آزاد نہیں ہے تو ہماری آزادی بھی خطرے میں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر آر آئی یو جے کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیا الحق نے اس معاشرے کو تقسیم کیا اور لوگوں کو مختلف طبقات میں بانٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو زبان اور کسی کو مذہب میں تقسیم کیا، ضیاء الحق کی باقیات بھی کسی ڈکٹیٹر شپ سے کم نہیں ہیں۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ فیک نیوز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سابقہ حکومت نے نیوز کم اور فیک نیوز کا زیادہ استعمال کیا۔سیمینار سے خطاب میں شازیہ عطا مری نے کہا کہ صحافت ہو یا سیاست ہمیں اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی میں ہمیں اخلاقیات کی تربیت دی جاتی ہے۔