پولیو وائرس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام ترطبقات مل کر کردار ادا کریں،محمد الیاس کبزئی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ پولیو وائرس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام ترطبقات مل کر کردار ادا کریں۔ پولیو کا مرض نئی نسل کی نشو نماء کیلئے رکاوٹ ہے اس مرض کا خاتمہ کرکے صحت مندنسل کو پنپنے کاموقع فراہم کیا جارہاہے بلوچستان حکومت ایک طویل عرصہ سے پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام اضلاع میں خصوصی مہم کے تحت جدوجہد کررہی ہے اور انسدادِ پولیو مہم کے باعث کافی حد تک اس مرض پر قابو پالیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادِ پولیو مہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔پولیو میٹنگ میں اے ڈی سی خضدار سراج احمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر کمشنر نال منیراحمد سومرو اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعیداحمد شاہوانی ایمنائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ ایریا کوارڈنیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نصرت سینئر اسٹاف ڈی سی آفس مراد احمد گزوزئی عبدالنبی شیخ نصیراحمد کھیازئی سمیت دیگر موجود تھے۔ ایمنائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالصمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیومہم 23مئی سے خضدار میں شروع ہورہاہے جو پانچ روز تک جاری رہیگاپورے ضلع کے 161902بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدفت مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے لئے 49یونین کونسلز میں 494ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں پولیوورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پولیو ڈراپس کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے اضافی خوراک دینا بھی اس مہم میں شامل ہے جس مین بچوں کوو ٹامن اے کا خوراک بھی دیا جائیگا ان کا کہنا تھاکہ خضدار میں پانچ روز ہ پولیو مہم کی تمام تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں اور کامیابی کے ساتھ مقر رکردہ ہدف بھی مکمل کرلیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ انسداد پولیو کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس حوالے سے والدین پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے ہر بچے کو پولیو قطرے پلانے کے ہدف کو مکمل کریں۔ پولیو مرض سے نہ صرف ایک فرد اپاہج بن جاتا ہے بلکہ اس سے پورا خاندان زندگی بھر کی پریشانیوں میں جکڑا جاتاہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ قومی فریضہ سمجھ کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام طبقات کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے