سردار یار محمد رند نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ایچ ڈی پی سے مدد مانگ لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری کی ایچ ڈی پی کے پارلیمانی لیڈر عبدالخالق ہزارہ سمیت دیگر ارکان سے ملا قات، صوبے کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتمادپر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کو سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری نے ہزارہ ڈیمو کرٹیک پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالخالق ہزارہ،رکن اسمبلی قادر نائل اور احمدعلی کوہزاد سے ملا قات کی، ملا قات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اوروزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتمادپر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق سرداریار محمدرند نے ایچ ڈی پی سے تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست کی ہے،سرداریار محمد رند ہزارہ کلچر ڈے کی مناسبت فیسٹیول میں بھی شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے