افغانستان،مزار شریف میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
کابل(ڈیلی گرین گوادر)افغانستان کے شہر مزار شریف میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے افغان سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کا نشانہ بنی۔حکام نے بم دھماکے میں 3 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔