جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ،وزیراعظم کا 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا ہے- وزیراعظم نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر ملک بھر میں قومی جذبے سے منانے کی ہدایت کردی، وفاق، چاروں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کا آغاز 19 مئی سے ہوگا۔