وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کل گوادر میں تربیتی مرکز (PCSIR)کا افتتاح کرینگے
گوادر(ڈیلی گرین گوادروفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کل گوادر میں ریسرچ انسٹیٹیوٹ اینڈ ٹیکنیکل سینٹر (PCSIR)کا افتتاح کرینگے ان کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی اکابرین اور ایم اے پی میر حمل کلمتی بھی ہمراہ ہونگے بعد ازاں یونیورسٹی کے مختص زمین کا معائنہ اور بریفنگ لینگے یاد رہے کہ بی این پی کی کوشش ہے کہ آنے والے پی ایس ڈی پی میں گوادر اور کوئٹہ کیمپس کے میگاپروجیکٹس کو شامل کیا جائے اس حوالے سے کوششیںجاری ہیں واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی یافتہ خوشحال اور تعلیم یافتہ بلوچستان کی جانب لے جانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے نوجوان ترقی کے منازل طے کر سکیں پارٹی لفاظی باتوں کی بجائے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے تعلیم کے زیور سے نوجوانوں کو آراستہ کرنے کا سفر جاری رہے گا ۔