ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کا مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کا دورہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ‎ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی طرف سے نشاندہی کی گئی کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتال شام اور رات کی شفٹ میں خدمات فراہم نہیں کرتا۔ پورے ہسپتال خصوصاً گائنی ڈلیوری یونٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کے لیے ڈی سی کوئٹہ نے ہسپتال کے لیے سولر سسٹم کا انتظام کیا جو ایک ہفتے میں نصب کر دیا جائے گا اور پورا ہسپتال عوام کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا۔‎ مزید برآں، ڈی سی کوئٹہ نے نئے یونٹس کی تعمیر کا مسئلہ حل کیا جس میں 10 بستروں پر مشتمل گیان وارڈ کی تعمیر، بلڈ بینک کی تعمیر اور لیبارٹری کی تعمیر، شعبہ ریڈیولوجی کی تعمیر اور ہسپتال کی مرمت اور مکمل تزئین و آرائش شامل ہے۔ ایکس ای این سی اینڈ ڈبلیو اور سرکاری ٹھیکیدار نے یقین دلایا کہ ان سکیموں کی تعمیر کل سے شروع ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے