کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کراچی سے گرفتار
کراچی: شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزمان کے اشتہاری ہونے پرکوہسارپولیس نے کراچی میں کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان جعلی دستاویزت پرمختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے رہے اور روحانی حساب کتاب بتا کرلوگوں کوجائیدادیں فروخت کرنےکا مشورہ دیتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان متعدد لوگوں سے فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان نے ایک شہری سے32 کروڑمختلف طریقوں سے لیے ۔پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی کراچی سے گرفتاری کے بعد ملزمہ کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔