وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین اور مرکزی رہنما شریک ہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور و خوص کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھی صلاح و مشورہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے بھی صلاح و مشورہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے