حکومت بلوچستان بھر کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، حسن اقبال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اعلی تعلیم کے بغیر ترقی کا عمل رک جاتا ہے گوادر یونیورسٹی کو سنٹر آف ایکسیلنس بنائینگے جو نہ صرف سی پیک بلکہ پورے صوبے اور ملک کے لئے کارآمد مین پاور مہیا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یونیورسٹی آف گوادر کے زیر اہتمام 17 مئی 2022 کو یونیورسٹی سیمینار ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر احسن اقبال تھے،انہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی اف گوادر کے اساتذہ اور طلبا سے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، سیکرٹری پلاننگ داود محمد، ایم این اے گوادر محمد اسلم بھوتانی، ایڈوائزر پی اینڈ ڈی کموڈور جواد اختر کھوکر، کمشنر مکران شبیر احمد مینگل، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر احمد کاشانی، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمان قمبرانی، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ڈپٹی کمشنر گوادر کے علاوہ مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہ اور دیگر افسران، اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور خصوصی اقدام پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ تعصب اور عصبیت کی سوچ کا مقابلہ علم سے کیا جا سکتا ہے۔ علم اور تحقیق اور جستجو سے دنیا میں ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ہمارے گورنمنٹ کا وڑن ہے کہ ہم انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ہیومن ڈیولپمنٹ پر ترجیح دیں گے تاکہ بلوچستان کے ہر نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل کے مواقع مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گوادر کے پی سی-1 کو ایک مہینے کے اندر اندر منظور کرینگے اور اگلے مالی سال کے بجٹ میں یونیورسٹی کے لیے فنڈز بھی مختص کیا جائے گا تاکہ دو سے تین سال کے اندر اندر یونیورسٹی کی بلڈنگ مکمل ہوکر تدریسی سرگرمیاں شروع ہوجائیں۔ اگر تعلیم نہیں ہوگی تو ترقی کا عمل رک جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا گوادر یونیورسٹی کو سینٹر اف ایکسیلنس بنائینگے۔ تاکہ پاکستان میں میری ٹائمز افیرز کے لیے جس نے بھی ریسرچ کرنی ہو وہ یونیورسٹی اف گوادر میں تعلیم حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے گورنمنٹ میں اس مقصد کے لیے چائنا سے معاہدہ کر کے یہ طے کیا تھا کہ یونیورسٹی آف گوادر کی چین کے میری ٹائمز افیرز کے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی جائے گی تا کہ وہاں کے اساتذہ اور طلبہ یہاں پر آکر سمیسٹر ایکسچینج اسکالرشپ پروگرام میں حصہ لے سکیں۔ ہماری حکومت بلوچستان بھر کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اپنے استقبالیہ کلمات میں وفاقی وزیربرائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پروفیسر احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا کہ وہ گوادر یونیورسٹی کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور یونیورسٹی کو تعلیمی فروغ کے لیے لامتناہی تعاون اور معیاری اعلیٰ تعلیم کے لئے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔تقریب میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ایم این اے گوادر اسلم بھوتانی، ایڈوائزر پی اینڈ ڈی کموڈور جواد اختر کھوکر، کمشنر مکران شبیر احمد مینگل، چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر احمد کاشانی، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمان قمبرانی، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ڈپٹی کمشنر گوادر، یونیورسٹی کے رجسٹرار، دولت خان، دائرکٹر فنانس شفیع محمد بلوچ کے علاوہ دیگر گورنمنٹ افسران، اساتذہ اور طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر نے تقریب کے آخر میں مہمانوں کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور روایتی بلوچی چادر پہنائے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایک الگ تقریب میں معززین شہر، صحافی، سول سوسائٹی، دینی رہنما اور سیاسی کارکنوں سے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے