ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیرکوہ میں ہیضے کے مزید 164کیس رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں ہیضے کے مزید 164کیس رپورٹ ہوگئے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علا قے پیر کوہ میں ہیضے کی وباء پر تا حال قابو نہیں پایا جاسکاگذشتہ روز پیر کوہ سے ہیضے کے166 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد 13اپریل سے اب تک رپورٹ ہو نے والے کیسز کی تعداد 2643ہو گئی ہے جبکہ ہیضے سے ہونی والی اموات کی تعداد 6ہے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام اورصورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں متاثرہ علاقوں میں اضافی ڈاکٹرزطبی عملہ اور ضروری ادویات فراہم کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے