صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری ہے،روشن علی شیخ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام جاری ہے اور اس حوالے سے موجودہ صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے صوبہ بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کیا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لسبیلہ کے دورہ کے موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق آفیسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے تمام منصوبوں کو بروقت اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام کو بہتر مواصلاتی نظام کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا کر ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے صوبائی سیکرٹری مواصلات نے ضلع لسبیلہ میں محکمہ مواصلات کی جاری ترقیاتی اسکیمات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور آفیسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات اپنائی جائے تاکہ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ کی قیادت میں کوشاں ہے اب آفیسران کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نا بھرتیں