لاہور : تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر دو بچے جاں بحق
لاہور : تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر دو بچے جاں بحق تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے میں 9 سالہ آمنہ، 7 سالہ سمیعہ اور 4 سالہ فاطمہ اور 7 سالہ نامعلوم بچہ زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 4 سالہ فاطمہ اور نامعلوم 7 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ، فوٹیج میں تیز رفتار گاڑی کو بچوں کو کچلتے دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت میں ٹریفک حادثہ میں 2 بچیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جاں بحق بچیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کی غفلت سے معصوم بچوں کا دنیا سے چلے جانا انتہائی دلخراش واقعہ ہے ، زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ وزیر اعلی ٰ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔