ملک و قوم کے لئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں : میر عبد القدوس بزنجو

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے لئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ میر عبد القدوس بزنجو نے میران شاہ میں خودکش حملے کی مزمت کی ہے، انہوں نے دہشت گردی کی کارروائی میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں اور 3 کمسن بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے ، واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرست سخت ترین سزا کے حقدار ہیں، کوئی مذہب اور معاشرہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے