سپلائی کے خدشات پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گندم کی قیمت میں اضافہ، سونے ، پلاٹینیم میں کمی

سپلائی کے خدشات پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 4.19ڈالر کا اضافہ ہوا۔برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اضافہ سے 111ڈالر ، 60سینٹ فی بیرل ہو گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے مستقبل کے سودے 110ڈالر، 50سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17ڈالر کی کمی آئی۔ فی اونس سونا ایک ہزار، 810ڈالر کا ہو گیا جبکہ پلاٹینیم کی قیمت ڈیڑھ ڈالر کی کمی سے 929ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں فی ٹن ڈھائی یورو کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی ٹن گندم 416 ڈالر، 75 سینٹ ہو گئی جبکہ ملائیشین پام آئل 40ڈالر سستا ہونے کے بعد ایک ہزار، 589ڈالر فی ٹن ہو گئی۔دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز پر نظر ڈالیں تو امریکی حصص مارکیٹ میں چار دن کی مندی کے بعد بہتری دیکھی گئی۔ ڈا جونز انڈیکس466جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 434پوائنٹ اضافے پر بند ہوا۔یورپی حصص مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔ فرینکفرٹ کا ڈیکس انڈیکس 288پوائنٹ اضافہ پر بند ہوا۔ لندن کی ایف ٹی ایس ای انڈیکس میں 184پوائنٹ کا اضافہ ہوا جبکہ پیرس کا سی اے سی انڈیکس 156 پوائنٹ کے اضافے پر بند ہوا۔ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں3فیصد، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ نو چھ فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2.64 پوائنٹ اور جنوبی کوریا کا کوپسی انڈیکس 2.12 پوائنٹ بڑھ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے