بلوچستان کا مستقل روشن ہے تلخیاں اور نفرتیں ختم کرکے ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،میجر جنرل کمال انور چودھری

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل کمال انور چودھری نے کہا کہ بلوچستان کا مستقل روشن ہے تلخیاں اور نفرتیں ختم کرکے ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ایف سی بلوچستان خود کو عوام کا خادم سمجھتی ہے دیگر اقوام اور شہریوں کی طرح بلوچستان اور خصوصآ بلوچ نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آکر ایف سی کا حصہ بن کر ملک قوم اور اپنے علاقے کی خدمت کریں سکیورٹی فورسز اور ایف سی کی طرف سے کسی کی کاروبارِ پر پابندی نہیں ہے چاہتے کہ عوام کی معیار زندگی اور معاشی حالات میں تبدیلی ائے کوئی بندہ قانون سے بالاتر نہیں قانون ہاتھ میں لینے والا کوئی بھی ہوانھیں قانون کے مطابق سزا ملے گی بارڈر سے اشیاء خوردونوش لانے اور کاروبار پر ایف سی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے ایف سی نے بلوچستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق بارڈر میں سکیورٹی کے علاوہ تمام امور سول ایڈمینسٹریشن کے حوالے کیا ہے ان خیالات کا اظہار آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان نے پنجگور میں عمائدین قبائلی زعماء اور معتبرین کی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگے میں کمشنر مکران شبیراحمد مینگل سکٹر کمانڈنٹ بریگیڈئیر ثاقب قمر ڈپٹی کمشنر عبدالرازق ساسولی اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ کمانڈنٹ عثمان دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے جرگے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما نثاراحمد بلوچ نوراحمد بلوچ میر نزیراحمد بلوچ نظام بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ پھلین بلوچ حاجی عبدالعزیز بلوچ اغاشاہ حسین بلوچ اشرف ساگر حافظ صفی اللہ بلوچ مولانا نور محمد قبائلی و مزہبی شخصیات مولوی علی احمد حاجی عبدالغفار شمبے زئی حاجی خلیل احمد دھانی علی احمد زبیرایوب سمیت دیگر اہم قبائلی زعما سیاسی شخصیات موجود تھے جرگہ میں بارڈر علاقائی امن وامان لاپتہ افراد اور دیگر اہم مسائل کے بارے میں آئی جی ایف سی کو اگاہ کیاگیا ائی جی ایف سی میجر جنرل کمال انور چودھری نے سیاسی رہنماوں قبائلی عمائدین کو سننے کے بعد اہم مسائل پر فوری احکامات جاری کیئے اور دیگر مسائل کو جلد حل کی یقین دھانی کرایا ائی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل کمال انور چودھری نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے عوام اور سکیورٹی ادارے ملکر بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا کر خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کریں انہوں نے کہا کہ اب تلخیاں اور نفرتیں ختم کرکے ہمیں آگے کی طرف ضرورت ہے ایف سی بلوچستان عوام کا خادم ہے لوگوں کا دل جیتنے اور بلوچستان کے امن وترقی کیلئے ایف سی بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی کی طرف سے سرحدی علاقوں میں ایرانی بارڈر پر کوئی پابندی نہیں ہے بارڈر پر کاروبار کیلئے تمام اختیارات سول ایڈمینسٹریشن کو دے دیا گیا ہے ہم چاھتے ہیں کہ بلوچستان اور خصوصا سرحدی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی۔ اور انکے معاشی حالات میں تبدیلی ائے ایف سی کی طرف سے بارڈر پر کاروبار اور اشیاء خوردونوش لانے میں کوئی پابندی نہیں ہے بارڈر پر کاروبار کے حوالے سے تمام اختیارات ضلعی انتظامیہ کے پاس ہے عوام کے امنگوں کے مطابق بارڈر کے اختیارات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بندہ قانون سے بالاتر نہیں ہے جو غیر قانونی کام میں ملوث ہوتا ہے قانون کے مطابق اسے سزا ملے گی انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر نوجوانوں کی طرح بلوچ نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایف سی کا حصہ بنکر ملک اور اپنے عوام کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ پروم جیرک بارڈر کے علاوہ گر اور چیدگی میں عوام کی سہولت کیلئے مزید کراسنگ پوئنٹ بنانے کیلئے بات چیت جاری ہے جرگے سے کمشنر مکران شبیر احمد مینگل ڈپٹی کمشنر عبدالرازق سقسولی نے بھی خطاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے