کراچی : تفتیش کی جا رہی ہے، پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں : غلام بنی میمن

کراچی: کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کی ریکی کے بھی شواہد نہیں ملے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر دھماکے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں تفتیش کر رہے ہیں۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈ کی گاڑی روزانہ یہاں سے نہیں گزرتی تھی، گاڑی میں ایک ڈرائیور اور کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکار موجود تھے، گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ گاڑی صدر سے گارڈن کی جانب جا رہی تھی، کوسٹ گارڈ کی گاڑی کی ریکی کے بھی شواہد نہیں ملے۔ان کا کہنا ہے ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا تاہم تفتیش کر رہے ہیں کہ ریموٹ کنٹرول بم تھا یا ٹائم ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے