سوئی میں پانی کے بحران کے حل کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی مشیر نوبزادہ گہرام بگٹی نے رابطہ کیا اور ان سے ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کے حل پر بات چیت کی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ،زین کوہ اور سوئی میں پانی کے بحران کے حل کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے آغاز کے ساتھ ساتھ وبائی امراض پر قابو پانے اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے صوبائی مشیر نے پانی کے سنگین مسئلے کے حل کیلئے زاتی دلچسپی اور عملی اقدامات پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا دریں اثناء ضلع ڈیرہ بگٹی میں پانی کی فراہمی کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری اقدام کرتے ہوئے ضلع ڈیرہ بگٹی کے واٹر سپلائی کے جاری منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کے لئے مجموعی طور پر 30 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کو فنڈز کا فوری اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو پانی کے بحران کے شکار علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے اور صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور سیکریٹری محکمہ صحت اور سیکریٹری پی ایچ ای کو ڈیرہ بگٹی پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکموں کے سیکریٹری بحران کے حل تک ڈیرہ بگٹی میں قیام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے