فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت قابل افسوس ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو اقلہ کے جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے الجزیرہ کی رپورٹر اور کیمرہ مین پر فائرنگ کے بہیمانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی فوج کی بربریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ میڈیا کے نمائندوں کو آذادانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کا حق حاصل ہے جس سے کسی صورت انکا ر نہیں کیا جاسکتا ہے اسرائیلی فوج نے حسب روایت ہٹ دھرمی،ظلم اور طاقت کا بلاجواز استعمال کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی جو صحافیوں کو حاصل حقوق اور اس حوالے سے طے شدہ مسلمہ اصولوں کی پامالی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کایہ اقدام فلسطینی عوام پر جاری ظلم و جبر کو دنیا سے چھپانے کی مزموم کو شش ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آوازاقوام عالم تک پہنچانے کے لیے خاتون صحافی نے اپنی جان کا نزرانہ پیش کرکے ایک مثال قائم کی ہے ہم خاتون صحافی کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے جانبحق صحافی کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور زخمی کیمرہ مین کی جلد صحتیابی کی دعاکی ہے۔