کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل کمال انور

واشک(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل کمال انور چودری نے واشک کا ایک روزہ دورہ کیا دورے کے موقع پر واشک فٹبال گروانڈ کا افتتاع کیا آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل کمال انور چوھدری نے کہا کہ مجھے واشک جیسے پرامن اور اہم ضلع کے باشعور و باعزت و محبت وطن باسیوں سے دلی لگاو ہے اس لیئے میں واپس گروانڈ کے افتتاع کیلئے خود آیا ہوں واشک کے لوگ فٹبال کو زیادہ پسند کرتے ہیں مجھے بھی بہت خوشی ہوگی کہ نوجوان سماجی برائیوں سے بچیں گے اور امید واسق ہے کہ نوجوان اپنا مستقبل اچھے طریقے سے سنوارنے کیلئے تعلیم سمیت سپورٹس کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیئے ہر ممکن تعاون کرینگے اس موقع پر ونگ کمانڈر عماد رحیم نے آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان کو واشک گروانڈ کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکٹرکمانڈر برگیڈئر عبداللہ بھی ائی اجی ایف سی کے ہمرا تھے اس دوران ایم پی اے واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے یہاں سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے اچھے مواقع درکار ہے ایف سی نے واشک کے نوجوانوں کو خوبصورت گراونڈ دی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایف سی واشک کی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے اہل واشک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے اور بارڈر جس سے ہزارون افراد کا روزگار وابسطہ ہے بارڈر کے مسائل سے اس سے قبل آگائی دی ہے آج بطور عوامی نمائندہ استدعا ھیکہ بارڈر سے متعلق مسائل کے حل کے لیئے مزید ٹھوس اقدامات آٹھائے جائیں کے والے سء بھء ائی جی ایف سی کو اگا کیا آئی جی ایف سی ساوتھ نے بارڈر کے مسائل کو ترجیھی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس دوراں ونگ کمانڈر واشک عماد رحیم، ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی۔ایس پی پولیس واشک لال جان بلوچ۔ایم پی اے واشک حاجی زابد علی ریکی،ملک زاہد عمر الہ زئی۔میر نورآحمد میروانی،حاجی عطااللہ درکزئی،مولوی محمد حمزہ،پرویز الہ زئی،حاجی علی محمد سیاپاد،میر حمیداللہ لوراجہ، و دیگر علاقائی معتبرین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے