کراچی سے امریکا جانے والے مسافر کے 8 ہزار امریکی ڈالرز غائب

کراچی سے امریکا جانے والے مسافر کے ہینڈ بیگ سے 8ہزار امریکی ڈالرز غائب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق امتیاز رفیق نامی امریکی نژاد پاکستانی نوجوان کو دوحہ پہنچ کر رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔علاوہ ازیں غیرملکی ایئرلائن سے ہیوسٹن جانے والے مسافر کے شولڈر بیگ میں رقم موجود تھی۔مسافر کے مطابق بیگ صرف دو جگہ سرچنگ کے لئے شولڈر سے اتارا گیا۔مسافر نے کہا کہ کراچی سے دوحہ پہنچنے پر بیگ کی چیکنگ میں ڈالرز غائب ہونا کا علم ہوا، ڈالرز ممکنہ طور پر کراچی سے دوحہ کی پرواز کے دوران چوری کئے گئے ۔فضائی میزبان نے پرائیویسی کے باعث سی سی ٹی وی کی عدم تنصیب کے باعث معذرت کا اظہار کیا جبکہ مسافر کو پولیس کمپلینٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے