حکومت بلوچستان اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان کے مابین بلدیاتی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے اشتراک کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر لئے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان کے مابین بلدیاتی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے اشتراک کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق منگل کو لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر میر عابد لہڑی نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے ملاقات کی اس موقع پر نے عالمی ادارے یو سی ایل جی کے تعاون سے حکومت بلوچستان اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان کے مابین بلدیاتی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے، معاہدے کے تحت بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کو بہتر بنانے کے لئے تعاون فراہم کیا جائیگا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا بنیادی سطح تک عوامی مسائل کے حل اور ترقی پہنچانے میں کلیدی کردار ہے ترقی اور معاشرے کی بہتری میں بلدیاتی اداروں کے کردار کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا بلوچستان حکومت بلدیاتی اداروں کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اسی سلسلے میں معاہدے کے تحت بلدیاتی اداروں کی استعداد کو بڑھایا جائیگا۔ ملاقات میں میر عابدلہڑی اور سردار محمد صالح بھوتانی کے درمیان کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے