سعید احمد کاقتل قابل افسوس ہے، قاتلوں کو گرفتار کرکے محرکات کو سامنے لایا جائے،مولانا عبدالرحمن رفیق ٗ میر فاروق لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی قاسم خان خلجی حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد عارف شمشیر حاجی صالح محمد حافظ رحمان گل اور دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں جنگل کا قانون برداشت نہیں، قتل وغارت گری کی سرکوبی کی جائے،کوئٹہ کے امن وامان کو تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بی این پی کے کارکن سعید احمد کاقتل قابل افسوس ہے، قاتلوں کو گرفتار کرکے محرکات کو سامنے لایا جائے۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بسنے والے تمام افراد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سماج دشمن عناصر کی قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔ کب تک امن ہوگا تو شہر معاشی اور تجارتی لحاظ سے ترقی کرے گا، بدامنی کی صورت میں نہ صرف عوام کی معاشرتی زندگی اجیرن ہوگی بلکہ معاشی اور تجارتی طور پر شہر جنگل کا روپ دھار لے گا، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے تمام طبقات کو امن وامان کے تحت زندگی بسر کرنے کا حق دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے