تحصیل زہری میونسپل کمیٹی کے 16وارڈز میں سے 8وارڈز کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) تحصیل زہری میونسپل کمیٹی کے 16وارڈز میں سے 8وارڈز کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے،کامیاب ہونے والے تمام امیدوار پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں مذید 8وارڈز پر الیکشن ہوگا تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی زہری کے کل 16وارڈز ہیں جن میں سے 8وارڈز پر امیدوار بغیر انتخابات کے بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں اور مذیدایک وارڈ پر بھی امیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔جن وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ میونسپل کمیٹی زہری وارڈ نمبر 6 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر خیر جان جتک بلامقابلہ منتخب ہوا اسی طرح وارڈ نمبر8 سے محمد حیات ڈایا زہری وارڈ نمبر 9سے سردار زادہ میر محمد عمران جتک،وارڈ نمبر 10سے محمد عالم زہری وارڈ نمبر 13سے میر راوت خان زہری وارڈ نمبر 14محمد بخش ڈایا وارڈ نمبر 15سے محمد بڈانی زہری وارڈ نمبر 16سے عبدالخالق لوٹانی زہری انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں نوٹیفکیشن آنے تک یہ تمام تر نتائج غیر حتمی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میر راوت خان زہری سردار زادہ میر محمد عمران جتک نے دعویٰ کیا ہے کہ بلامقابلہ ہونے والے تمام کونسلرز ان کے حمایت یافتہ ہیں اور مذید ایک کونسلر بھی کچھ دیر بعد بلامقابلہ ہوگا اور انہیں میونسپل کمیٹی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ بنانے کے لئے واضح اکثریت مل چکی ہے اس سلسلے میں حتمی فیصلہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کریں گے۔ میر راوت خان زہری کا کہنا تھاکہ میونسپل کمیٹی زہری میں اتنی بڑی تعداد میں ان کے حمایت یافتہ کونسلرز کی کامیابی کی بڑی وجہ ان کی محنت شامل ہے جس کا آغاز انہوں نے 2017سے لیا تھا اور آج اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں ہم نے مردم شماری میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا اور بھر پور انداز میں مردم شماری میں حصہ لیا جس کی وجہ سے نہ صرف میونسپل کمیٹی کے وارڈز بڑھ گئے بلکہ اس کے نتائج ڈسٹرکٹ کونسل پر بھی پڑیں گے اور یونین کونسلزبھی آبادی کی وجہ سے بڑھے ہیں اور اب پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کونسل میں بھی واضح اکثریت لیکر جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے