عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حاجی نورمحمد دمڑ
سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ان کی اولین ترجیح ہے بی اے پی کی مقبولیت سے خوفزادہ اور بلدیاتی انتخاب میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر مخالف سیاسی جماعتیں انتخاب سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے مختلف قسم کے منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن سنجاوی کے عوام اب باشعور ہوچکے ہے مزید انکے جھوٹے نعروں سے انہیں نہیں ورغلایا جاسکتا عوام ترقی، روزگار تعلیم صحت اور امن وامان چاہتے ہے جوکہ ہم دن رات اپنے عوام کے ان تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخاب کے اعلان سے قبل ہی حلقہ انتخاب میں اربوں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے اور یہ تمام ترقیاتی منصوبے گزشتہ سال کے منصوبے ہے جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے توسط سے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقے میں مفاد عامہ کے حامل درجنوں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے حلقے کے دونوں اضلاع ضلع ماڈل سٹی بن جائے گا عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کے لئے صوبائی حکومت اپنے وسائل بروئے کارلارہی ہے،نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سنجاوی زیارت اور ہرنائی میں 2018 ء کے عام انتخابات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ جوق درجوق پارٹی اور ہمارے کارروان میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کی پارٹی میں بڑے تعداد میں لوگوں کی آئے روز شمولیت سے یہ بات ثابت ہوگئے ہے کہ وہ ہمارے ساڑے تین سالہ دور حکومت کی کاکردگی سے متاثرہوکر شمولیت کررہے ہیں۔