بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری بھی وزیراعظم نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ 6 روز کے مہمان ہیں، نیا گورنر پنجاب تعینات ہو جائے گا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے آج حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور اس موقع پر پنجاب کی گورنر شپ کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔