چاغی سمیت رخشان ڈوژن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا،حاجی محمد ہاشم نوتیزئی

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے دالبندین میں کھلی کچہری میں واپڈا ہاوس دالبندین میں بجلی صارفین ودیگر سیکڑوں افراد کی موجودگی میں مختلف طبقے فکر کے مسائل اور درخواستیں وصول کیں انھوں نے کہا کہ چاغی رخشان ڈویژن سمیت اس وقت میں پورے ملک کا وفاقی وزیر ہوں چاغی میرا حلقہ ہے کوششیں کرتا ہوں جو بھی کام ہوسکا کرلونگا بجلی صارفین نے کہاکہ کوئی وی آئی پی دالبندین آتا ہے اضافہ بجلی دینے کے بعد بجلی کی کمی کو عوام سے پورا کیا جاتا ہے۔ بجلی ٹرانسفارمر جلنے پر دالبندین میں مرمت ہونا چاہیے اور ایک ورکشاپ دی جائے جب نئے بجلی میٹر دی جاتی ان کے ساتھ سروس وئیر بھی دی جائے۔ واپڈا دالبندین کو زیادہ سہولیات دینا چاہیے سردار عمر گورگیج نے ایک تاریخی کام کیا آپ کوبھی تاریخی کام کرنا ہے سرحدوں پر کاروبار کو وسعت دینے کیلئے بالا حکام سے بات کیا جائے۔ نوکنڈی ماشکیل تفتان کو علیحدہ سب ڈویثزن دی جائے دالبندین کو علیحدہ ڈویثزن بنایا جائے جہاں بانس ہے وہاں کمبے دی جائے اسٹاف کی کمی ہے اسٹاف کو بڑھایا جائے سرحدوں میں گاڑیوں کے لئے مزید انٹری دی جائے بالا حکام سے بات کریں۔ ہندو محلہ میں دو ٹرانسفارمر دی جائے۔ سردار نجیب سنجرانی ٗسردار رحیم خلجی ٗ حسین جان نوتیزئی ٗشیول داس ودیگر ہندو برادری کے لوگ موجود تھے بجلی صارفین نے کہاکہ۔صوبائی ایم پی اے میر عارف جان محمد حسنی و سابق وزیر امان اللہ نوتیزئی سابق چیئرمین میر داود خان نوتیزئی سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج نے علاقے کے لئے بجلی مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اس موقع پرخلیفہ نزیر احمد ٗ حافظ علی محمد بڑیچ سردار نجیب سنجرانی مغل حسین نوتیزئی فیض اللہ عابد ٗسردار عبدالغیاث بڑیچ ظاہر زیب بلوچ ٗ مولاداد خان بڑیچ ٗ کپٹن کریم ساسولی محمد اعظم حسنزئی عبدالقادراس موقع پر ایکسیئن کرم بخش بادینی ایکسین آپریشین قاضی نوید،بی این پی کے ضلعی صدر یارجان مینگل،اقبال ریکی،داود ثناء،واپڈا یونین کے میر شاہنواز رئیسانی،ایس ڈی او حمزہ لانگو،ایل ایس علی احمد ریکی،انجمن تاجران کے صدر حاجی آغا محمدحسنی سردار عبدالرحیم خلیجی ماما الہی بخش ریکی آرو واپڈا عبدلعلیم مینگل حاجی عبدالرحیم ریکی،حاجی عبداللطیف عادل میرانزئی،جی ٹی اے کے صدر خلیفہ نذیرایجباڑی،سردار عبدالغیاث بڑیچ،حافظ علی محمد بڑیچ،نیشنل پارٹی کے صدر میر عاطف بلوچ،حافظ الیاس بڑیچ،سیٹھ برج لال،کیپٹن کریم، حاجی محمد نبی حیدر عاجز ویگر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے