مچھ : ریلوے ٹریک پرھماکہ، ٹریک کو جزوی نقصان

مچھ: مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں فوری واقعہ کی جگہ پر پہنچ گئیں، مچھ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے