وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سرداراختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کا بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ، خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے پیدا صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعہ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے پیدا صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کو حکومتی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں شروع کی گئی امدادی کاروائیوں پرآگاہ کیا، اس موقع پر وزیر علیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کے ریسکیو اور فوری امداد کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ ضلع خضدار میں تما م اداروں کو ہائی الرٹ کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،متاثرین کی امداد و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ متاثرین کی بھرپور معاونت اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔