چار بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر نے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع پشین کے علاقے بوستان میں چار بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر نے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی،اسسٹنٹ کمشنر محمد علی درانی نے بوستان لیویز تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز بوستان میں حکمت اللہ نامی شخص کے گھر میں اسکی بیوی سکینہ بی بی اور اسکے چار بچوں کو قتل کردیا گیا تھاجس کے بعد لیویز نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کیں اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اظہر محمود اور اسکی ساتھی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے ملزم نے خاتون ملزمہ کی ملی بھگت سے قتل کی واردات کی انہوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم اظہر محمود کے اپنے چچا حکمت اللہ کی دوسری بیوی کے ساتھ مراسم تھے جس کا علم اسکی پہلی بیوی اور بچوں کو ہوگیا تھا جس پر اظہر محمود نے گزشتہ روز پانچوں افراد کو قتل کر کے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کی تاہم لیویز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتار خاتون ملزمہ کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی ہے جبکہ آلہ قتل، خون آلود کپڑے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ملزم کے جسم پر مزاحمت کے باعث زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ملزمان نے واردات کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے