واضح کردوں یہ لاکھوں جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا :وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اپوزیشن این آر او کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر سے صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم، این آر او کے حصول کیلئے انسانی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے، واضح کردوں یہ لاکھوں جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔
پشاور میں وینٹی لیٹر پر جانیوالے کورونا مریضوں کی شرح 200فیصد رہی، 15 روز کے دوران کورونا مریضوں کی وینٹی لیٹر پر منتقلی بڑھی ہے۔ نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ملتان میں بھی وینٹی لیٹر پر جانیوالےمریضوں کی شرح 200فیصد رہی، کراچی 148، لاہور 114، اسلام آباد میں 65 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر گئے، اسلام آباد اور ملتان میں وینٹی لیٹر کا استعمال 70فیصد ہے۔