بلوچستان بلدیاتی انتخابات 2022 کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کا سلسلہ مکمل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بلدیاتی انتخابات 2022 کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کا سلسلہ مکمل، 561 اپیلیں متعلقہ ٹریبونل میں دائر کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق بلوچستان بلدیاتی انتخابات 2022 کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کا سلسلہ مکمل ہو گیا جس میں مجموعی طور پر 561 اپیلیں متعلقہ ٹریبونل میں دائر کی گئی ہیں،ایکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 124 اپیلیں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغزات نامزدگی منظور اور 337 اپیلیں کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے