بھارت: عبادت گاہوں سے 10 ہزار سےزائد لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں عبادت گاہوں سے 10 ہزار سے زائد غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر ہٹادیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عبادت گاہوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو لے کر مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے اترپردیش حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات اور کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بدھ کی شام 4.30 بجے تک ریاست بھر میں 10 ہزار 9 سو سے زائد غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ زیادہ تر لاؤڈ اسپیکر لکھنؤ اور گورکھپور علاقے سے ہٹائے گئے، اس کے علاوہ، ریاست بھر میں35 ہزار سے زیادہ لاؤڈ اسپیکرز کو مقررہ آواز کی حد تحت لایا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق 2018 کا ایک موجودہ حکومتی حکم نامہ ہے، جس کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کی آواز کی حد کے لیے مقررہ اصول ہیں۔رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے احکامات کو نافذ کرنے کے عمل کے بارے میں پوچھے جانے پر یوپی پولیس کے حکام نے بتایا کہ اصول یہ ہے کہ شور یا آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہیے۔ مثال کے طور پر، اگر ایک احاطے میں پانچ لاؤڈ اسپیکر ہیں، تو تین لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹایا جا سکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آواز صرف احاطے تک محدود رہے جب کہ لوگ اپنی معمول کی مذہبی سرگرمیاں بھی کر سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں تمام مذہبی مقامات سے بلا تفریق لاؤڈ اسپیکر ہٹائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے