عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عدم عملدرآمد میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،حاجی نور محمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد دمڑ نے محکمہ منصوبہ بندی کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ سیکشن،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی منظوری، ان پر عملدرآمد اور مقررہ مدت کے اندر ان منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کا بلاتاخیر فائدہ عوام کو پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور ان پر عملدرآمد کے لئے محکموں، کی ذمہ داریاں متعین ہیں اور ان ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھانا متعلقہ محکموں کے حکام کے فرائض منصبی میں شامل ہے جن کی انجام دہی میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے متعلقہ حکام پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ کسی بھی حلقے میں عوام فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عدم عملدرآمد میں تاخیر یا کوتاہی کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے مذکورہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ بعض منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ان منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق پیشرفت یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کئے گئے۔ وزیر منصوبہ بندی نے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں مل بیٹھ کر اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر قابل عمل لائحہ عمل تیار کرکے پیش کریں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات یہ بھی ہدایت کی مذکورہ بالا منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک ہفتے کے اندر دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا اور تمام متعلقہ محکمے اس سلسلے میں اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کرکے ٹھوس پیشرفت سے آگاہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے