بلوچستان کے حقوق پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا ، میر اکبر مینگل

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہاہے کہ بی این پی روزِ اوّل سے قومی حقوق کے جدوجہد کے لئے صف اوّل کا کردار ادا کررہی ہے ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے کہ جس میں بلوچستان کے عوام کے مفادات وابستہ نہ ہوں ہم اس ہر محاذ پر سیاسی جدوجہد کو اپنا فرض سمجھیں گے کہ جہاں بلوچ کے حقوق کی پاسبانی و پاسداری رہے۔چاغی میں پیش آنے والے واقعات قابل مذمت اور بلوچستان کے عوام کو مذید مظلوم بنانے کی کوششیں تھیں بی این پی کی موثر احتجاج کے بعداس واقع پر تحقیقاتی کمیشن بن گئی ہے اور ملوث کردار کو سزا دلوا کرہی بلوچ مطمئن ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدا ر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بی این پی کے مرکزی رہنماءو رکن بلوچستان میرمحمد اکبر مینگل کا کہنا تھاکہ بی این پی نے وفاق میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئینی کردار نبہایاہم وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں تاہم بلوچستان کے حقوق پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا ہماری قیادت نے وفاقی حکومت کے ساتھ بلوچستان کے تمام مسائل سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے جب یہ مسائل حل ہونگے تو ہم حکومتی اقدامات پر مطمئن ہونگے۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کا وزیراعظم پاکستان نے افتتاح کردیا ہے امید ہے کہ اس منصوبے پر عید کے فوراً بعد کام شروع ہوگا روڈ کو ڈبل وے بنانے میں بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کا اہم کردار رہا ہے انہوں ابتداء سے اس اہم منصوبے کے لئے آواز بلند کی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے منصب سنبھالنے کے بعد انہیں اس روڈ منصوبے کو جلد شروع کرنے کے بارے میں بلوچستان کے عوام کے مطالبے سے آگاہ بھی کیا جس کے بعد گزشتہ روز اس روڈ کا باقاعدہ افتتاح ہوچکا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سے پروگرام سے بخوبی واقف ہیں اور اسی لائن کے تحت سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے