ملک میں ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے، ذرائع ڈی جی آئل

ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں بلکہ ڈیزل کے دو ہفتوں سے زائد کے اسٹاکس ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی چیف سیکرٹریز کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ڈی جی آئل آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈیزل نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں یٹرولیم ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کے باعث کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے