کوئٹہ کے مضافات ارباب عمرا ٰن ٹاؤن نیوسبزل روڈمیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوریوں کی روک تھام کی جائے، سیدعبدالقیوم آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے مضافات میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوریوں کی روک تھام کی جائے تاجر اور عوام سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا اور سیکرٹری اطلاعات عبدالخالق آغا اور آل کوئٹہ سکریپ یونین کے ایک بیان کے مطابق سبزل روڈ ارباب کرم خان نیو سبزل روڈ ٗارباب عمران ٹاؤن منوجان روڈ اور دیگر علاقوں سے اس ماہ رمضان میں آئے روز گن پوائنٹ پر کار گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں کو چوریوں میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے پولیس اسٹیشنوں کے پولیس انتظامیہ بالکل نااہلی کا مظاہرہ کررہی ہے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر سب ٹھیک ٹھاک کا راگ آلات رہی ہے اور ساتھ ساتھ چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے مالکان کی آہ وبکا بھی سننے والا کوئی نہیں عوام اور تاجر نہ چاہتے ہوئے بھی اب سخت سے سخت احتجاج پر مجبور ہیں تاجر عہدیداروں نے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی دلچسپی لیکر یہ وارداتیں روکنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے عوام اور تاجروں کو ان ڈاکوؤں ریزنوں اور چوروں سے چھٹکارا دلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے