وزیراعظم شہباز شریف کادورہ کوئٹہ،جہازمیں بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے بریفنگ لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کوئٹہ کا ایک روزہ دور ہ کیادوران پرواز بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف ہفتہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا اسعد محمود کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے، وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کوئٹہ جاتے ہوئے جہازمیں بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ کوئٹہ آمد پر قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا۔، وزیراعظم محمد شہباز شریف کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پربلوچستان کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آنر پیش کیا اورسلامی دی بعدازاں انہوں نے بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی امور سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت کی، وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جبکہ انہوں نے کوئٹہ میں کراچی،کوئٹہ،چمن شاہراہ کے حصے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کی تعمیر نو اور اسے دو رویہ کرنے کا سنگ بنیاد رکھاوزیراعظم نے بلوچستان میں عوامی نمائندوں سے ملاقات بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے