پی ٹی آئی ملک کے کلیدی مفادات اور سفارتکاری سے کھیل رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے پچھلے اجلاس کو عمران نیازی نے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی ، پی ٹی آئی ملک کے کلیدی مفادات اور سفارت کاری سے کھیل رہی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی دو بڑی انٹیلی جینس ایجنسیوں سے رپورٹ لی گئی، دونوں نے کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔احسن اقبال نے کہا کہ مراسلہ بھیجنے والے سفیر سے بھی سوال ہوئے اگر وہ کہہ دیتے کہ سازش ہوئی ہے تو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا یہ اعلامیہ نہ آتا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، دوران تحقیقات غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے