پابندی کے باوجود ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب سے مختلف محکموں سے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی

چمن (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ صوبائی پریس ریلیز میں ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب سے ٹرانسفر پوسٹنگ کے اقدمات کو غیر قانونی اور اسے الیکشن کمیشن آف پاکستان اورصوبے کے چیف سیکرٹری کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں 29مئی کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں جن اضلاع میں انتخابات منعقد ہونگے وہاں گزشتہ دنوں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل پابندی عائد کردگی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر چمن کی جانب سے ایک مخصوص قبیلے کے افراد کے ملازمین کو مختلف محکموں سے تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے جبکہ ان مخصوص افراد کو یکجا کر ڈپٹی کمشنر آفس میں بٹھا دیا گیا ہے اور وہاں پسند نا پسند اور مختلف حیلے وبہانوں کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے بھی انکارکیا جارہا ہے اور کئی افراد نے پریس کانفرنس کرکے ضلعی انتظامیہ اور ایک مخصوص آفیسر کی جانبداری کا کھلی طور پر اظہار کرچکے ہیں کہ وہ مخالف فریق کے کاغذات نامزدگی بروقت ان کے پاس لیجانے کے باوجود وہ وصول کرنے سے انکاری تھے۔ جس کے باعث انتخابات سے پہلے ہی اس بلدیاتی انتخابات کو مشکوک بناکر یہاں دھاندلی کے راستے ہموار کیئے جارہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور مخصوص افراد کی جانبداری نے بلدیاتی انتخابات کی شفافیت پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں اور اس حوالے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے جماعتوں وتمام امیدواروں کے مابین بھی سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ بیان میں صوبائی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانبداری کا سختی سے نوٹس لیکر جانبدار ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت ایک قبیلے کے مخصوص آفیسران وملازمین پر مشتمل افراد کو ہٹاکر غیر جانبدار ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کی تعیناتی کو یقینی بنائیں جو بلدیاتی انتخابات کے بروقت اور صاف شفاف انعقاد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے