سیکورٹی فورسز بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام کے ساتھ ملکر صوبے میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران کے علاقے کاہان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر شاہد بشیر نے بہادری سے دہشت گردو ں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی شہید میجر کی کمانڈ میں سیکورٹی اہلکاروں نے ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچا کر بھاگنے پر مجبور کیا، انہوں نے دہشت گردوں سے مقابلے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء اور فورسز پر فخر ہے،سیکورٹی فورسز بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام کے ساتھ ملکر صوبے میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہیں، وزیراعلیٰ نے شہید میجر شاہد بشیر کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے